صوبہ جنوبی پنجاب 24 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار

رائے کیلیے متعلقہ ارکان پارلیمنٹ آج طلب،اتفاق رائے سے پیشرفت ہوئی ہے، فرحت بابر

رائے کیلیے متعلقہ ارکان پارلیمنٹ آج طلب،اتفاق رائے سے پیشرفت ہوئی ہے، فرحت بابر

ISLAMABAD:
جنوبی پنجاب کے قیام کیلیے24 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئینی ترمیمی بل 2013ء کے مسودے کے مطابق جنوبی پنجاب کے نام سے آئین میں پانچویں نئے صوبے کے قیام کی تجویز پیش کی گئی جو ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن پر مشتمل ہو گا۔نئے صوبے کے قیام کیلیے 1973ء کے آئین کے آرٹیکل 51،106،175A اور آرٹیکل 218میں ترمیم تجویز کی گئی۔

ثناء نیوز کے مطابق نئے صوبے پر رپورٹ27 جنوری کوقومی اسمبلی میں پیش ہونے کا قوی امکان ہے۔ قبل ازیں بدھ کو پنجاب میں نئے صوبے کی تشکیل کیلیے قائم کمیشن کے اجلاس کے بعد کمیشن کے چیئرمین سینیٹر فرحت اﷲ بابرنے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل کا کام جلد مکمل کر لیا جائیگا۔




کمیشن اتفاق رائے سے اپنا کام آگے بڑھا رہا ہے نئے صوبوںکے نام،حدبندی اور صوبائی دارالحکومت سے متعلق رائے کے لیے ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ کو جمعرات کمیشن کے اجلاس میں طلب کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کا نام، حدود اربع اور دارالحکومت طے ہونے پر حتمی رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دی جائیگی، پنجاب میں نئے صوبے کیلیے متعلقہ آئینی شقوں میں ترامیم اور سفارشات تیار ہو چکی ہیں جلد ہی خوشخبری سنا دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story