کراچی فائرنگ کے واقعات میں سیاسی کارکنوں سمیت مزید 6افراد ہلاک

میٹروول میں اے این پی کے عہدیدارسمیت2ہلاک،بوہرہ پیرمیںمتحدہ قومی موومنٹ کاہمدردماراگیا،سول اسپتال کے قریب سے لاش ملی

قائدآبادمیںفائرنگ سے27سالہ جمیل عرف دینجرہلاک ہوگیا،منگھوپیرسے پرسرارطورپرہلاک ہونے والے شخص کی لاش ملی، 2افرادزخمی۔ فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی عہدیداراورمتحدہ قومی موومنٹ کے ہمدردسمیت مزید6افراد ہلاک اور2زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ میٹروول بھوانی چالی پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ شوکت اور34 سالہ نصراﷲ خان ہلاک ہوگئے،مقتول نصر اﷲ سائٹ پٹھان کالونی کا رہائشی اور6 بچوں کا باپ تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق چار سدہ سے تھا،مقتول نصر اﷲ عوامی نیشنل پارٹی کا علاقائی عہدیدار تھا جبکہ ہلاک ہونے والے شوکت کے پاس سے نائن ایم پستول کے2 میگزین اور2موبائل فون ملے ہیں جو عید گاہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیے۔

بوہرہ پیرچونابھٹی اورنگزیب مارکیٹ نالے کے قریب پنکچرکی دکان پر موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے25سالہ علی مرادہلاک ہوگیا،مقتول پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھااورمتحدہ قومی موومنٹ کاہمدردتھا جبکہ واقعے کے بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔سول اسپتال کے قریب وفاقی اردویونیورسٹی عبدالحق کیمپس کے قریب کچراکنڈی سے بوری بندلاش ملی ، 22سالہ مغوی کوملزمان نے نامعلوم مقام سے اغواکرکے ہاتھ پاؤں باندھ کربہیمانہ تشددکانشانہ بنایااورسر پرگولیاں مارکرہلاک کیا تھا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔




قائد آبادکے علاقے نیومظفر آبادکالونی گلی نمبر3میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے27 سالہ جمیل عرف ڈینجر ہلاک ہو گیا، مقتول 2 بچوں کاباپ تھااس کاآبائی تعلق سوات سے تھا،مقتول جمیل کی علاقے میں اچھی شہرت نہیں تھی۔

منگھوپیرکے علاقے ناردرن بائی پاس نورانی ہوٹل کے قریب سے55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔پرانا حاجی کیمپ بندوق والی گلی میں موبائل فون چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پرملزمان کی فائرنگ سے26 سالہ توفیق اور فائرنگ کی زد میں آکر48 سالہ بھگوان جی زخمی ہوگئے۔

Recommended Stories

Load Next Story