عمران نذیر وٹامن ڈی کی کمی یوریک ایسڈ اور کولیسڑول کے سبب کرکٹ سے دور

ڈاکٹرز خاصے پُر امید ہیں کہ میں جلد کرکٹ کھیلنے کے قابل ہو جاؤں گا، عمران نذیر

ڈاکٹرز خاصے پُر امید ہیں کہ میں جلد کرکٹ کھیلنے کے قابل ہو جاؤں گا، عمران نذیر۔ فوٹو: فائل

ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کووٹامن ڈی کی کمی، بڑھتے ہوئے یوریک ایسڈ اور کولیسڑول نے کھیل سے دور کردیا ہے۔

بحرین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہاکہ بیماریوں کی وجہ سے جسم کے جوڑوں میں شدید درد رہنے لگا تھا، اب علاج کے بعد اس میں بہت حد تک کمی ہوگئی البتہ فزیو تھراپی جاری ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹرز خاصے پُر امید ہیں کہ میں جلد کرکٹ کھیلنے کے قابل ہو جاؤں گا تاہم اس کے لیے مزید 6 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔


یاد رہے کہ عمران نذیر نے پاکستان کے لیے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سری لنکا کیخلاف پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو میں اکتوبر 2012میں کھیلا تھا، مگر بیماری کے سبب اب فرسٹ کلاس کرکٹ سے بھی دور ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جارح مزاج اوپنر ان دنوں فیسٹیول میچ کے لیے بحرین میں موجود ہیں۔

 
Load Next Story