اسپاٹ فکسنگ خالد لطیف نے ٹریبیونل کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا
جب تک کارروائی کی ویڈیو نہیں ملے گی سماعت کیلئے پیش نہیں ہوں گے،وکیل خالد لطیف
جب تک کارروائی کی ویڈیو نہیں ملے گی سماعت کیلئے پیش نہیں ہوں گے،وکیل خالد لطیف . فوٹو/اے ایف پی/فائل
خالد لطیف نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کیلئے قائم ٹریبیونل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کارروائی کو جانبدارانہ قرار دیدیا ہے۔
اوپنر خالد لطیف کے وکیل بدر عالم کا کہنا ہے کہ یہ اینٹی کرپشن ٹریبیونل نہیں بلکہ جرگہ ہے کیونکہ تنظیمی کمیٹی کے سربراہ ہی ٹریبیونل کے انچارج بھی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹریبیونل میں بدسلوکی ہوئی بلیک میلرکہا گیا
وکیل بدر عالم نے ٹریبیونل کے سربراہ جسٹس (ر) اصغر حیدر پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 19 مئی کو ہمارے ساتھ بدسلوکی ہوئی، ہم نے کارروائی کی ویڈیو طلب کی لیکن ٹریبیونل نے دینے سے انکار کر دیا ہے اور جب تک ویڈیو نہیں ملے گی سماعت کیلئے پیش نہیں ہوں گے۔