کیپٹل مارکیٹ سے متعلق آگہی وقت کی ضرورت ہے ندیم نقوی

کے ایس ای میں سی آئی ایس کورسز ومعاہدے کی تقریب سے اویس احسان کا بھی خطاب۔

کے ایس ای میں سی آئی ایس کورسز ومعاہدے کی تقریب سے اویس احسان کا بھی خطاب۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی اسٹاک ایکس چینج کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ سے متعلق تعلیم کے فروغ اور آگہی بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ 18 کروڑ کی آبادی میں صرف 2.5 کروڑ کی آبادی کو اپنے گھرمیسر ہیں جبکہ سینٹرل ڈپازٹری کمپنی میں صرف2.5 لاکھ اکاوئنٹ ہولڈرز ہیں۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کینیڈین سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ کے تربیتی کورسز اور معاہدے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر کے صدر اویس احسان، سائمن پارمر اور مدثرحسین بھی موجود تھے۔

ندیم نقوی نے تربیتی کورسز میں ہرممکن تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاری حالات اور اوقات کے تناظر میں ایس ای سی پی کی زیرنگرانی انسٹیٹیوٹ کے تربیتی پروگرامز اہمیت کی حامل ہیں، آئی سی ایم جون 2013 سے 6 تا 7 کورسز کا آغاز کرے گا اور ان تربیتی پروگراموں کے ذریعے نہ صرف کیپٹل مارکیٹ کی افزائش پر زیادہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ تربیت یافتہ افرادی قوت بہترین اور پیشہ وار مالیاتی مشیر بن سکیں گے جو موجودہ نوجوان آبادی کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق مالیاتی تحفظ سے متعلق مشاورت دینے کے قابل ہو سکیں گے۔




ندیم نقوی نے کہا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان میں سونے کی قیمت سالانہ بنیادوں پر22 فیصد بڑھیں جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں اضافے کی شرح 30 فیصد رہی جبکہ بینکوں کی جانب سے محض 6 فیصد منافع دیا جارہا ہے۔ اویس احسان نے کہا کہ سی ایف آئی عالمی معیار کی مالیاتی خدمات سے متعلق تعلیم کا ایک بہترین ادارہ ہے ۔

پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ پروفیشنلز اور طلبا کو تربیت کی فراہمی کیلیے اب سوسائٹی آف ٹیکنیکل انالسٹ پاکستان (ایس ٹی اے پی) کینیڈین سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ کا شراکت دار بن گیا ہے۔
Load Next Story