ریئل میڈرڈ کی ایک سال میں ریکارڈ توڑ آمدنی
500 ملین یورو سے زائد پانے کے بعد کسی بھی کھیل کا امیر ترین کلب بن گیا۔
500 ملین یورو سے زائد پانے کے بعد کسی بھی کھیل کا امیر ترین کلب بن گیا۔ فوٹو : فائل
سال بھر میں500 ملین یورو سے زائدکی آمدنی کے بعد ریئل میڈرڈ کسی بھی کھیل میں سب سے زیادہ رقم حاصل کرنے والا پہلاکلب بن گیا۔
بزنس ایڈوائزری فرم ڈیلوئیٹ کی فٹبال منی لیگ میں بتایا گیا کہ اسپینش چیمپئن ریئل میڈرڈ نے اپنے دوسالہ مخالف بارسلونا کے مقابلے میں پہلی پوزیشن برقراررکھی،ٹاپ 6ٹیموں میں بغیر کسی تبدیلی کے مانچسٹر یونائیٹڈ تیسری پوزیشن پر موجود ہے، بائیرن میونخ چوتھے، یورپیئن چیمپیئن چیلسی پانچویں اور آرسنل چھٹے نمبر پر موجود ہے، انگلش چیمپئن ٹیم مانچسٹر سٹی 5 درجے اوپر آکر ساتویں پوزیشن پر براجمان ہوگئی،اے سی میلان ایک درجہ نیچے آٹھویں نمبر پر آ گیا، لیورپول نویں پوزیشن پر برقرار اور اٹالین چیمپئن سائیڈ یووینٹس تین درجے بلند پرواز کرکے ٹاپ 10 میں شامل ہوگئی۔
2011-2012 سیزن میں ریئل میڈرڈ کی آمدنی 7 فیصد بڑھ کر 512.6 ملین یورو تک پہنچ گئی ہے،اس کارنامے نے9 مرتبہ یورپیئن چیمپیئن رہنے والے کلب کو مسلسل آٹھویں سال رینکنگ میں ممتاز مقام پر برقرار رکھا،اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی 1996-1997 سے 2003-2004 تک یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ڈیلوئیٹ کے اسپورٹس بزنس گروپ کے ڈین جونز نے کہا کہ ریئل میڈرڈ کے لیے یہ حیرت انگیز کامیابی ہے کہ اس نے ایک سال میں 500 ملین یورو سے زائد آمدنی حاصل کی،مجموعی طور پر دنیا کے 20 اہم فٹبال کلبزکی گزشتہ سال کی مشترکہ آمدنی 10 فیصد اضافے سے 4.8 بلین یورو تک جا پہنچی۔
اس فہرست میں شامل ہونے والی انگلینڈ کی ٹیم نیو کیسل یونائیٹڈ نے اسپینش کلب ویلنسیاکی جگہ ٹاپ 20 میں جگہ بنائی،لیگ میں انگلش کلبزکی پرواز سب سے اونچی رہی اور 20 میں سے 7 کا تعلق پریمیئر لیگ سے ہے۔ ڈیلوئیٹ فٹبال منی لیگ 2013 کی ٹاپ 15 فہرست یہ ہے،.1ریئل میڈرڈ (اسپین) 512.6ملین یورو، .2بارسلونا(اسپین) 483ملین، .3مانچسٹر یونائیٹڈ (انگلینڈ) 395.9ملین، .4بائیرن میونخ (جرمنی) 368.4ملین، .5(چیلسی( انگلینڈ) 322.6 ملین، .6 آرسنل(انگلینڈ) 290.3ملین،.7 مانچسٹر سٹی (انگلینڈ) 285.6ملین ، .8اے سی میلان(اٹلی) 256.9ملین، .9 لیورپول(انگلینڈ) 233.2ملین، .10یووینٹس (اٹلی) 195.4ملین، .11 بورسیا ڈورٹمنڈ (جرمنی) 189.1ملین ، .12انٹر میلان (اٹلی) 185.9ملین ،.13 ٹوٹنہم ہوٹسپر (انگلینڈ) 178.2ملین ، .14 (10) شالکے04 (جرمنی)174.5ملین ، .15 نیپولی(اٹلی) 148.4 ملین۔