تیز رفتار انٹرنیٹ کیلیے 1 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
کارپوریٹ سیکٹر کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کی جاسکے گی۔
کارپوریٹ سیکٹر کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کی جاسکے گی۔ فوٹو: فائل
پاکستان میں کیوبی کی برانڈ شناخت سے انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے والی کمپنی Augere پاکستان کارپوریٹ سیکٹر کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے 10ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
کمپنی کی جانب سے یہ سرمایہ کاری ایل ٹی ای نیٹ ورک کی تنصیب پرکی جائے گی تاکہ کارپوریٹ سیکٹر کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کی جاسکے، Augere پاکستان کارپوریٹ سیکٹر کو ایل ٹی ای نیٹ ورک کے ذریعے تیز رفتار کمیونی کیشن سروسز کی فراہمی کے لیے 10ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے اپنے نیٹ ورک کو 11شہروں میں وسیع کرے گی۔