کراچی میں یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت داعش کے3 رابطہ کار گرفتار

قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سی ٹی ڈی پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیے۔ فوٹو: فائل

قانون نافذ کرنے والے اداروں اورسی ٹی ڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش سے تعلق کے شبہ میں خاتون سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


قانون نافذکرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر شہر کے ایک مقام پر چھاپہ مارکر کالعدم تنظیم داعش سے تعلق کے شبہ میں ایک خاتون سمیت 3افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تاہم اس حوالے سے سی ٹی ڈی گارڈن کے ایک افسرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے افراد میں پنجاب کی ایک یونیورسٹی کا پروفیسر اور ان کی ایک رشتے دار خاتون شامل ہے جبکہ ذرائع نے بتایاکہ کے ان پر الزام ہے کہ یہ کالعدم داعش کے مبینہ سہولت کار اور رابطہ کار گروپ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملزمان پر تقریبات کی کوریج میں استعمال ہونے والے چھوٹے ڈرونز سے ٹارگٹڈ بم حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے تاہم ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے جنھیں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے حساس تنصیبات، اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
Load Next Story