کامران کوانصاف ملنا نہیںقربانی رائیگاں نہیں جائیگیشیخ رشید
نوازشریف سے کہامجھے نہ لیں ساری لیگیں اکٹھی کرلیں،وہ اب کچرا اکٹھاکررہے ہیں
فوج اب نہیں الیکشن کے بعد آئے گی جب حالات نہیں سنبھلنے’ٹودی پوائنٹ‘میں گفتگو۔ فوٹو: فائل
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کامران فیصل کو انصاف نہیںملنا لیکن اس کی قربانی بھی رائیگاں نہیںجائے گی،اس ملک میں کبھی کسی امیر کو جیل نہیں ہوسکتی۔
پیپلزپارٹی چاہے سب کو ساتھ ملا لے لیکن عوام اسے ووٹ نہیں دیں گے۔ الیکشن کے بعد بھی ملک نہیں چلنا۔فوج اب نہیں الیکشن کے بعد آئے گی۔آج فوج بھی میڈیا سے ڈرتی ہے ۔سیاسی جماعتیں کبوتروں کے ڈیرے بن چکی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام' ٹودی پوائنٹ' میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاجس طرف ہم ملک کے حالات کو لے جارہے ہیں ہمیں اگلے مہینے ہی اسمبلی توڑنی پڑے گی۔بھارت کی طرف سے پریشر کیوں ڈالا گیا وہ نہیں چاہتے کہ ہماری فوج ملک کے اندرونی معاملات پر توجہ دے۔آج آٹے کاتھیلا 700 روپے کا ہوگیا ہے، غریب آدمی کو اس جمہوریت کا کیا فائدہ ہوا ہے۔
طاہرالقادری کے ساتھ کوئی نہیں چلا اس نے ون مین شو کا بھرپورمظاہرہ کیا ہے ۔میں نے کئی سال قبل نوازشریف کو کہاتھا کہ چاہے مجھے نہ لیں لیکن ساری مسلم لیگوں کو متحد کرلیں لیکن انھوںنے نہیں کیا اور اب کچرا اکٹھا کررہے ہیں۔آج میڈیا کی وجہ سے عوام باشعور ہوچکے ہیں۔ آج کا ووٹر کسی چوہدری کے کہنے میں نہیں ہے آج تو انصاف بھی تب ملتا ہے جب ٹی وی پر ٹکر چلتا ہے ۔ساری دنیا میں 13 کا ہندسہ منحوس سمجھا جاتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس سال پاکستان کے حالات ٹھیک ہوناشروع ہوجائیں گے ۔