چوتھا ون ڈے ویرت کوہلی نے بھارت کو کامیابی دلا دی

ناقابل شکست سنچری، منوج تیواری کی4 وکٹیں ،سری لنکا نے سیریز بھی گنوا دی

ناقابل شکست سنچری، منوج تیواری کی4 وکٹیں ،سری لنکا نے سیریز بھی گنوا دی. فائل فوٹو

ISLAMABAD:
ویرت کوہلی کی ناقابل شکست سنچری نے بھارت کو سری لنکا کیخلاف چوتھے ون ڈے میں 6 وکٹ سے فتح دلا دی، منوج تیواری نے چار پلیئرز کو ٹھکانے لگایا، مہمان ٹیم نے سیریز بھی3-1 سے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق بلو شرٹس نے فتح کیلیے درکار 252 کا ہدف 42.2 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔


کوہلی نے 119 گیندوں پر128رنز ناٹ آئوٹ بنائے، سریش رائنا بھی 58 پر ناقابل شکست رہے، دونوں نے پانچویں وکٹ کیلیے 146 کی فتح گر شراکت بنائی، گمبھیر کھاتہ بھی نہ کھول پائے، سہواگ 34، روہت شرما4 اور منوج تیواری21 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، قبل ازیں پارٹ ٹائم لیگ اسپنر منوج تیواری نے 4 وکٹیں لیتے ہوئے سری لنکا کو8 وکٹ پر251 رنز تک محدود کردیا۔

ایک مرحلے پر میزبان ٹیم 32 اوورز میں 2وکٹ پر 152رنز جوڑکر بڑے مجموعے کی جانب پیشقدمی کررہی تھی کہ اچانک بھارتی سلوبولرز نے پانسہ پلٹ دیا، اوپنر اپل تھارنگا51، لاہیرو تھریمانے47، تلکارتنے دلشان42 اور دنیش چندیمل 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آف اسپنر روی چندرن ایشون نے 2 وکٹیں لیں۔
Load Next Story