2 پاکستانی ایتھلیٹس میدان میں اترنے سے پہلے ہی انجرڈ

لیاقت علی کی ٹانگوں میں اینٹھن ہونے لگی،رابعہ عاشق کمر میں تکلیف کا شکار

لیاقت علی کی ٹانگوں میں اینٹھن ہونے لگی،رابعہ عاشق کمر میں تکلیف کا شکار. فائل فوٹو

ISLAMABAD:
لندن اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں شریک پاکستان کے باقی بچنے والے دو ایتھلیٹس رابعہ عاشق اور اسپرنٹر لیاقت علی میدان میں اترنے سے پہلے ہی انجرڈ ہوگئے، لیاقت علی کو100 میٹر ہیٹ میں 4 اگست کو حصہ لینا ہے ابھی سے ان کی ٹانگوں میں اینٹھن ہونے لگی۔


8 اگست کو 800 میٹر دوڑ کے ابتدائی رائونڈ سے قبل رابعہ کی کمر میں تکلیف ہوگئی،دونوں کی کوچ بشریٰ پروین نے نمائندہ 'ایکسپریس' نبیل ہاشمی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایتھلیٹس مونڈو ٹریک کی وجہ سے معمولی انجریز کا شکار ہوئے،انھیں دوڑنے میں کافی محنت کرنا پڑی ہے، پاکستان میں ہمارے پاس ٹارٹن ٹریکس ہیں جس کی وجہ سے دونوں ایتھلیٹس کو سیٹ ہونے میں دقت ہورہی ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ لیاقت اور رابعہ مقابلے شروع ہونے سے قبل مکمل فٹ اور ٹریک سے اچھی طرح ہم آہنگ ہوجائیں۔ بشریٰ نے کہا کہ لندن میں تیز ہوائوں اور ٹھنڈے موسم کی وجہ سے بھی ہمارے ایتھلیٹس کو مشکل کا سامنا اورپرفارمنس متاثر ہوسکتی ہے۔
Load Next Story