حصص مارکیٹ جمود کا شکار 85 کروڑ کا نقصان
انڈیکس7 پوائنٹس کمی سے 52869ہوگیا،40 کروڑ 88 لاکھ حصص کے سودے۔
انڈیکس7 پوائنٹس کمی سے 52869ہوگیا،40 کروڑ88 لاکھ حصص کے سودے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
رول اوورویک کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل، غیرملکیوں اور بینکنگ سیکٹرکی جانب سے سرمائے کے انخلا کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوکاروباری صورتحال اتارچڑھاؤ کے بعد محدود نوعیت کی مندی کی زیراثر رہی۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے تمام شعبے جمعہ کو نئے وفاقی بجٹ کے اعلان کے منتظر ہیں اور وہ بجٹ اقدامات کے بعد ہی کیپیٹل مارکیٹ میں اپنی نئی ترجیحات کے مطابق سرمایہ کاری پلان ترتیب دیں گے، جمعرات کومیوچل فنڈز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگرآرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر16 ملین ڈالر کی تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں ایک موقع پر247.08 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران فوری منافع کے حصول پر رحجان ہونے کے علاوہ غیرملکیوں کی جانب سے11 ملین ڈالراور بینکوں کی جانب سے 2 ملین ڈالر کے سرمائے کے انخلا سے مزکورہ تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی جسکی شدت ایک موقع پر144.78 پوائنٹس کی کمی تک جاپہنچی تھی لیکن اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پرخریداری بڑھنے سے مارکیٹ میں معمولی مندی ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس7.45 پوائنٹس کی کمی سے 52869.01 ہوگیا، کاروباری حجم 32.60 فیصد کم رہا،40 کروڑ88 لاکھ87 ہزار حصص کے سودے ہوئے،کاروبار401 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں 163 کے بھاؤ میں اضافہ، 237 کے داموں میں کمی اور11 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔