رمضان کے دوران بینکوں کے دفتری اوقات کا اعلان

پیرتاجمعرات صبح 8 سے دوپہرپونے 2 جب کہ جمعہ کو 8 تا ساڑھے12 بجے عوامی لین دین ہوگا

پیر تاجمعرات صبح 8سے دوپہر پونے 2، جمعہ کو8تا ساڑھے12 بجے عوامی لین دین ہوگا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک 1438 کے دوران دفتری اوقات کا اعلان کردیا۔


رمضان المبارک کے دوران اسٹیٹ بینک پاکستان اور تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک پیرتا جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر سوا 2 بجے تک بلاوقفہ کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بلاوقفہ کام ہوگا۔

عوام سے کاروباری لین دین کے لیے دفتری اوقات پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر پونے 2 بجے جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک بلاوقفہ ہوں گے، رمضان المبارک کے بعد یہ اوقات کار اپنے سابقہ معمول پر آ جائیں گے۔
Load Next Story