جوڈوسعودی خاتون پلیئر کوحجاب کے ساتھ مقابلے کی خصوصی اجازت مل گئی

جوڈو:سعودی خاتون پلیئر کوحجاب کے ساتھ مقابلے کی خصوصی اجازت مل گئی

جوڈو:سعودی خاتون پلیئر کوحجاب کے ساتھ مقابلے کی خصوصی اجازت مل گئی (فوٹو ایکسپریس)

WASHINGTON:
سعودی عرب کی جوڈو پلیئر ووجدان شاہیرخانی کو اولمپکس میں حجاب کے ساتھ مقابلے کی خصوصی اجازت مل گئی، وہ اپنے ملک کی جانب سے تاریخ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی دو خواتین میں سے ایک ہیں۔


سعودی حکومت نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ اس کی خواتین ایتھلیٹس شرعی لباس کے ساتھ مقابلوں میں شریک ہوںگی، تاہم انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ووجدان کو اسکارف کے ساتھ مقابلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ ڈریس کوڈ کے خلاف ہے، اس پر سعودی آفیشلز نے دھمکی دی کہ اگر فائٹر کو بغیر حجاب کے مقابلے پر مجبور کیا گیا تو وہ ایونٹ سے دستبردار ہوجائیں گی۔

گذشتہ روز انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی خاتون ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن اور سعودی اولمپک کمیٹی ایک معاہدے پر پہنچ گئی ہیں، ووجدان مقابلے میں حصہ لیں گی مگر انھیں سرپر ایسی کوئی چیز پہننا ہوگی جو حفاظتی نقطہ نظر سے نقصان دہ نہ ہو۔
Load Next Story