انڈر 19 کرکٹ پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف سیریز اپنے نام کر لی

انڈر 19 کرکٹ: پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف سیریز اپنے نام کر لی

انڈر 19 کرکٹ: پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف سیریز اپنے نام کر لی ، اے اہف پی

ORAKZAI:
ورلڈ کپ سے قبل پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم فتوحات کی راہ پر گامزن ہے، گرین شرٹس نے میزبان آسٹریلیا کو دوسرے میچ میں7 وکٹ سے شکست دے کر تین میچزکی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،آخری ایک روزہ مقابلہ جمعے کو شیڈول ہے، ضیا کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔


تفصیلات کے مطابق دوسرے مقابلے میںمیزبان ٹیم 43.1 اوورز میں 139رنز پر ڈھیر ہوگئی،ضیاالحق نے3اور محمد نواز نے 2 وکٹوں کا سودا کیا، گرین شرٹس نے آسان ہدف 34.4 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، اوپنر سمیع اسلم نے 26،کپتان بابراعظم نے 20 اور عمروحید 21نے رنز بنائے ، سعد علی 36 اور امام الحق 30رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔
Load Next Story