ایم اے شاہ ٹرافیناردن جیمخانہ نے نظام آغا سی سی کوئٹہ کو8وکٹ سے شکست دیدی

ایم اے شاہ ٹرافی:ناردن جیمخانہ نے نظام آغا سی سی کوئٹہ کو8وکٹ سے شکست دیدی

ایم اے شاہ ٹرافی:ناردن جیمخانہ نے نظام آغا سی سی کوئٹہ کو8وکٹ سے شکست دیدی , فوٹو فائل

KABUL:
ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں ناردن جیمخانہ نے نظام آغا سی سی کوئٹہ کو 8وکٹ سے شکست دیدی۔ ناکام ٹیم نے141رنز اسکور کیے۔


فاتح ٹیم نے ہدف 2وکٹ پر حاصل کر لیا،حافظ ماجد نے63رنزکی اننگز کھیلی۔ دوسرے میچ میں عمر کلب نے خیبر گرین فاٹا کو ایک رن سے زیر کیا،فاتح سائیڈ نے5وکٹ پر168رنز بنائے، جاوید منصور نے54کی اننگز کھیلی،ناکام ٹیم7وکٹ پر167رنز اسکور کر سکی۔کراچی جیمخانہ ٹرافی میں محمد حسین سی سی نے میزبان ٹیم کو21 رنز سے شکست دیدی،

وائٹل فائیو ٹورنامنٹ میں سندھ پولیس نے ملاکاتیار سی سی کو9 وکٹ سے ہرایا، محمد اویس نے 102اور میر افضل نے 76 رنزکی اننگز کھیلیں۔
Load Next Story