بھاری تعلیمی اخراجات غربت کی وجہ ہیں اقبال داؤد پاک والا
حکومت پبلک پرائیویٹ اشتراک سے جدیدٹیکنالوجی کاحصول آسان بنائے۔
حکومت پبلک پرائیویٹ اشتراک سے جدیدٹیکنالوجی کاحصول آسان بنائے۔ فوٹو: فائل
وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان کے قائم مقام صدر اقبال دائودپاک والا نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ سے معاشی انقلاب کی راہ ہموارکی جاسکتی ہے اورنوجوانوں کے ٹیلنٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرناہوگا۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیلی کام کی چیئرپرسن آمنہ احمد پاک والا کی جانب سے طلب کیے گئے پہلے اجلاس کے موقع پر صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پرنائب صدر ایف پی سی سی آئی بیگم سلمیٰ احمد، وحید شاہ، رضوانہ شاہد، پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر کارپوریٹ سیلز ساوتھ سید نوید احمد اور دیگر بھی موجودتھے۔
اقبال پاک والا نے کہا کہ بڑھتی ہوئی غربت اوربیروزگاری کی بڑی وجہ جدید ٹیکنالوجی سے آگہی نہ ہونا اور بھاری تعلیمی اخراجات ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ادارے قائم کرکے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کو آسان بنائے۔
ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیلی کام کی چیئرپرسن آمنہ احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کام سیکٹرمیں تیزی سے ترقی بھی کر رہا ہے، ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام بہت جلد جدید ٹیکنالوجی کی آگہی کیلیے سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ تاجروصنعتکاربرادری کو جدید ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اسکے ثمرات سے آگاہ کیا جاسکے۔
اس موقع پرنائب صدر ایف پی سی سی آئی بیگم سلمیٰ احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں خو اتین نے اپنی کارکردگی اور صلاحیتوں سے کامیابی حاصل کی ہے اور پاکستان میں موجودبزنس وومن جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی مصنوعات کو زیادہ بہتر اندازمیں پیش کررہی ہیں۔