بھارتی فورسز کا واہگہ بارڈر کراس کرنیوالے پاکستانی نوجوان کو واپس کرنے سے انکار

عبداللہ اس وقت بارڈرکراس کیا جب شہری پریڈ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آرہے تھے۔

عبداللہ اس وقت بارڈرکراس کیا جب شہری پریڈ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آرہے تھے۔ فوٹو : فائل

بھارت فورسز نے واہگہ بارڈر کراس کرنے والے پاکستانی نوجوان کوواپس کرنے سے انکار کر دیا۔


پریڈ کے دوران عبدااللہ اچانک بارڈرکراس کر گیا جسے بی ایس ایف نے گرفتار کرلیا، عبداللہ اس وقت بارڈرکراس کیا جب شہری پریڈ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آرہے تھے۔ ینجرز کے اہلکار نے روکنے کی کوشش کی مگر نوجوان نے چھلانگ لگاکر زیرو لائن عبور کرلی، 20 سالہ عبدااللہ کا تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ اس کا ذہنی درست نہیں، اس لیے اسے واپس کر دیا جائے مگر بھارتی فورسز نے انکارکردیا۔
Load Next Story