بھٹ شاہ پک اپ الٹنے سے خواتین سمیت 12 افراد زخمی

قومی شاہراہ پر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، 2خواتین کی حالت نازک

12 زخمیوں میں 8 سالہ صنم کو ریجو، عزت کوریجو، نصرت کوریجو،عظمت کوریجو، کرم اللہ اور دیگر شامل ہیں۔

ISLAMABAD:
قاضی احمد سے بدین جانے والی سوزوکی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث بھٹ شاہ نیشنل ہائی وے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوریجا برادری کی ایک بچی ، 9 خواتین اور 2 مرد زخمی ہوگئے، جنہیں بھٹ شاہ اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔


12 زخمیوں میں 8 سالہ صنم کو ریجو، عزت کوریجو، نصرت کوریجو،عظمت کوریجو، کرم اللہ اور دیگر شامل ہیں۔ 2 زخمی خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
Load Next Story