شہریوں کی ہلاکت پراسمبلی سے واک آئوٹ کیاغوث علی شاہ

کارکنوں کے قتل پر واشگاف پالیسی لانے کاامکان، میاں تیمورکے سوئم میں شرکت.

کارکنوں کے قتل پر واشگاف پالیسی لانے کاامکان، میاں تیمورکے سوئم میں شرکت. فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آئوٹ کرکے کراچی میں اپنے ساتھیوں اور دیگر بے گناہ معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر پارٹی کا احتجاج رجسٹر کرا دیا ہے۔

اسلام آباد میں پارٹی کے آئندہ اجلاس میںکارکنوں اور رہنمائوں کے قتل پر مرکزی قیادت کی طرف سے واشگاف پالیسی سامنے آنے کا امکان ہے،وہ مرکزی رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو ، لیاقت علی خان جتوئی، علی اکبر گجر اور دیگر کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے شہید جوائنٹ سیکریٹری میاں تیمور ارباب اور ان کے والد شہید میاں ارباب کے سوئم میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں اور پارٹی کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے۔




مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ پوری قوم پریشان ہو چکی ہے، کسی کو یقین نہیں کہ آنے والا لمحہ کیسا ہوگا، نہ صرف کراچی بلکہ سارے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، ان حکمرانوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے،قانو اور آئین کے حوالے سے کوئی شرم نہیں ہے، یہ بس لوٹ مار میں مصروف ہیں جبکہ لوٹ مار ، قتل و غارت کے مجرم پکڑے جاتے ہیں لیکن پھر چھوڑ دیے جاتے ہیں ۔
Load Next Story