تھانے میں نوجوان ہلاک پولیس مفرور اہلکاروں کو گرفتار کرنے میں ناکام

گرفتار پولیس افسر اوراہلکارکا2روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا،ہلاکت کا واقعہ تھانہ منگھو پیر میں پیش آیا تھا

گرفتار پولیس افسر اوراہلکارکا2روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا،ہلاکت کا واقعہ تھانہ منگھو پیر میں پیش آیا تھا. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

نوجوان کو غیرقانونی حراست میں رکھنے اورتشدد کے بعد قتل کرنے کے الزام میں مفرور پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرنے میں پولیس ناکام ہوگئی ہے۔

گرفتار پولیس افسر اور اہلکار سے مزید تفتیش کیلیے دوروز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ، ہفتے کو تھانہ منگھو پیر نے مذکورہ الزام میں گرفتار اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد انور اور سپاہی پرویز احمد کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے،جوڈیشل مجسٹریٹ غربی عزیز اﷲ شیخ کے روبرو پیش کیا تھا۔

 




اس موقع پر پولیس نے مفرور پولیس اہلکاروںکی گرفتاری میں ناکامی کا اظہارکیا اور ملزمان سے مزید تفتیش کیلیے7روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم فاضل عدالت نے صرف دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

استغاثہ کے مطابق19جنوری کی شب کو مفرور پولیس اہلکار جاوید قریشی کی سربراہی میں تھانہ منگھو پیر پولیس نے مقتول خالد حسین کوغیرقانونی حراست میں رکھا تھا اور تھانے کے حوالات میں گرفتار ملزمان نے اسے تشدد کے بعد قتل کردیا تھا،ملزمان کیخلاف مدعی خادم حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
Load Next Story