جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی ؐ قائم کریگیسراج الحق
جب تک جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ نہیں ہوگاقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔
جب تک جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ نہیں ہوگاقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی. فوٹو: فائل
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک دعوتی، انقلابی اور اقامت دین کی تحریک ہے اورآئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک سے امریکی ایجنٹوں اور غلاموں کو نکال کر نظام مصطفیٰؐ برپا کرے گی۔
عوام غلامان امریکہ کے بجائے غلامان مصطفیؐ کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلایا جا سکے، آج ایک بار پھر ضرورت اس بات کی ہے کہ پوری قوم اپنے جذبہ ایمانی کے ساتھ کھڑی ہوجائے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت مارواڑی لائن گارڈن میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عبد الواحد شیخ ، سید عبد الرشید ، ایچ ایم حنیف اور بلال غوری نے بھی خطاب کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ جب تک اس ملک سے کرپٹ قیادت، سرمایہ دارانہ و جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ اور اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ نہیں ہوگا اس وقت تک اس ملک و قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی، جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے نفاذ کیلیے کوشاں ہے، عوام آئندہ انتخابات میں کرپٹ و غیروں کے غلام ٹولے کو مسترد کرکے اہل و دیانتدار قیادت کو منتخب کرکے آئندہ نسل اور ملک کے مستقبل کو محفوظ بنائیں، انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اچھے ہوم ورک کے ساتھ آئندہ انتخابات میں اترے گی،کارکنان عوام سے رابطہ کی مہم کوتیز کریں، پچھلے الیکشنوں میں کامیاب ہونے والوں نے دہشتگردی، غنڈہ گردی ، بھتہ خوری اور کرپشن کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔