نبی کریمؐ نے انسانیت کو حیات نو عطا کیمولانا شہنشاہ حسین

اس موقع پر فیروزالدین سہروردی، مفضل ، شیخ مصطفی، عبدالحسین، فاضلی عباس ، مظفرکیرائی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر فیروزالدین سہروردی، مفضل ، شیخ مصطفی، عبدالحسین، فاضلی عباس ، مظفرکیرائی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ فوٹو: ایکسپریس

ممتاز عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے محفل مرتضیٰ سوسائٹی میں منعقدہ جشن میلاد النبیؐ اور اتحاد بین المسلمین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمؐ نے انسانیت کو حیات نو عطا کی۔


آپؐ نے احترام انسانیت، رواداری اور اخوت و محبت کا درس دیا دامن رسولؐ سے وابستگی اختیارکیے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں ہے ، اس پرآشوب دور میں جہاں ایک انسان دوسرے انسان کا گلا کاٹ رہا ہے ہمیں دامن رسول سے وابستگی اختیار کرنی ہوگی تاکہ امن کے قیام میں مدد مل سکے، علامہ اصغردرس نے کہا کہ حضوراکرمؐؐ کی آمد پر دنیا سے ظلم و جبر وبربریت اور جہالت کا خاتمہ ہوا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ آپؐ کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں کی پیروی کی جائے تاکہ ظلم کی چکی میں پسنے والی انسانیت آزاد زندگی گزارنے کے قابل ہوسکے۔

مولانا محمد حسین رئیسی نے کہا کہ قرآن اور اہلبیت رسولؐؐ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے لہذا ہمیں ان ہی مقدس ہستیوں کی پیروی کرنا ہوگی جن کی محبت کا حکم دیا گیا ہے ،اس موقع پر فیروزالدین سہروردی، مفضل ، شیخ مصطفی، عبدالحسین، فاضلی عباس ، مظفرکیرائی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
Load Next Story