عراق وزیراعظم کیخلاف احتجاج فوج کی فائرنگ 6 ہلاک
فلوجہ میدان جنگ بن گیا،مظاہرین نے پتھر برسائے اورفوجی گاڑی کوآگ لگادی، متعدد زخمی.
فلوجہ میدان جنگ بن گیا،مظاہرین نے پتھر برسائے اورفوجی گاڑی کوآگ لگادی، متعدد زخمی۔ فوٹو: فائل
عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کیخلاف احتجاج کے دوران فلوجہ شہر میدان جنگ بن گیا۔
فوج کی فائرنگ سے 6 مظاہرین ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے پتھر برسائے اور فوجی گاڑی کو آگ لگادی۔ عراقی شہر فلوجہ میں فوج نے مظاہرین پراس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہ وزیر اعظم نوری المالکی کیخلاف سراپا احتجاج تھے۔
فائرنگ کے بعد مشتعل افراد نے فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کیے اور ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔ فلوجہ میں ہزاروں افراد وزیر اعظم نوری المالکی کی برطرفی کے حق میں مظاہرہ کررہے تھے۔