دلبرداشتہ ماں نے باکسر بیٹے کی پٹائی کردی

مسلسل 2 مرتبہ شکست ملنے پر رنگ کے اندر داخل ہو کر تھپڑ رسید کیے ، رپورٹ

مسلسل 2 مرتبہ شکست ملنے پر رنگ کے اندر داخل ہو کر تھپڑ رسید کیے ، رپورٹ۔ فوٹو: نیٹ

KARACHI:
باکسنگ میں شکست سے دلبرداشتہ ماں نے بیٹے کی پٹائی کر دی، مسلسل 2 مرتبہ شکست کھانے پر ماں نے رنگ کے اندر داخل ہو کر بیٹے کو تھپڑ رسید کر دیے۔

دنیا میں باکسنگ اور ریسلنگ کے عجیب وغریب تماشے ہوتے ہیں مگر روس میں باکسنگ کے ایک مقابلے کو اس وقت دلچسپ بنا دیا جب ایک 22 سالہ باکسر کواس کے حریف سے مسلسل دو مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اس کی ماں بیٹے کی شکست پردل برداشتہ ہو کررنگ میں داخل ہوگئی اورحریف باکسر کے ہاتھوں لہو لہان بیٹے کو تھپڑ رسید کردیے۔


عرب ٹی وی کے مطابق 'یوٹیوب' پر اس حیران کن واقعے کی ایک ویڈیو کو بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 22 سالہ روسی باکسر حریف کے ہاتھوں جب بری طرح شکست کھانے کے ساتھ زخموں سے چور ہو گیا تو اس کی ماں اس کے ساتھ ہمدردی کے بجائے اس کی شکست پرسخت برہم ہوئی۔ یہاں تک کہ وہ باکسنگ رنگ میں داخل ہوگئی اور شکست خوردہ بیٹے کے منہ پرتمانچے جڑ دیے۔

واضح رہے کہ باکسنگ کا مقابلہ دیکھنے کے لیے تین سو سے زائد تماشائی موجود تھے۔ وکٹور کو اس کے حریف نے گرایا تو اس کی ماں چیخ چیخ کر اسے 'اٹھو، اٹھو' کہتی رہی مگر وہ بیچارہ نہ صرف ایک بار بلکہ ایک ہی باکسر کے ہاتھوں مسلسل دو مرتبہ شکست کھانے کے بعد سخت شرمندہ تھا۔ وکٹور کی ماں کے شوق باکسنگ کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے 3 بیٹے باکسر ہیں۔ وکٹور ان میں سب سے چھوٹا ہے۔

 
Load Next Story