ورلڈ بینک نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ریٹنگ بڑھادی

سالانہ جائزے میں بی آئی ایس پی کی کارکردگی انتہائی اطمینان بخش قرار،اے گریڈ دیا گیا

سالانہ جائزے میں بی آئی ایس پی کی کارکردگی انتہائی اطمینان بخش قرار،اے گریڈ دیا گیا۔ فوٹو: فائل

عالمی بینک نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی ریٹنگ میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو انتہائی اطمینان بخش قرار دیا ہے۔


اقتصادی جائزہ رپورٹ2016-17 کے مطابق عالمی بینک کے بین الاقوامی ترقی کے شعبے نے اپنے سالانہ جائزے میں بی آئی ایس پی کو مجموعی طور پر اے گریڈ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13 میں بی آئی ایس پی کا بجٹ70 ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال کے لیے121 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے انکم سپورٹ پروگرام سے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوسکیں گے اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story