کسٹم کلیرنس کے ایک نظام سے شفافیت پیدا ہوگی ممبرکسٹمز

کسٹمز کلکٹریٹس اور ڈرائی پورٹس کو4 ہفتوں میں وی بوک سسٹم سے منسلک کردیا جائیگا

منشیات کی روک تھام میں کسٹمزکی کارکردگی کو غیرملکی مندوبین نے سراہا ہے فوٹو: فائل

ملک بھر کے کسٹمز کلکٹریٹس اور ڈرائی پورٹس کو آئندہ 4 ہفتوں میں وی بوک کسٹمز کلیرنس سسٹم سے منسلک کردیا جائے گا جس کے نتیجے میں ملک گیر سطح پر کسٹمز کلیرنس میں یکسانیت اور شفافیت پیدا ہوجائے گی۔

یہ بات ممبرکسٹمز ایف بی آر ریاض خان نے ہفتے کو ورلڈ کسٹمز ڈے کے موقع پر 'ایکسپریس' سے خصوصی بات چیت کے دوران کہی۔ممبرکسٹمز نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر رواں سال کسٹمز کے لیے موضوع 'جدت کا سال' ہے اور اسی موضوع کی مناسبت سے پاکستان کسٹمز نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو توسیع دینے کی حکمت عملی وضع کی ہے۔




انھوں نے بتایا کہ وی بوک کلیرنس سسٹم اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا سافٹ ویئرخالصتاً مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، ملک بھر کے کسٹمز کلکٹریٹس اور ڈرائی پورٹس جب وی بوک کلیرنس سسٹم سے منسلک ہوجائیں گے تو ٹریڈ سیکٹر کے اس نظام سے متعلق خدشات دور ہوجائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story