روزے داروں کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا
منڈی میں پھل مہنگے فروخت ہورہے ہیں جبکہ پرائس لسٹ میں قیمت کم مقرر کی گئی ہے، پھل فروش
منڈی میں پھل مہنگے فروخت ہورہے ہیں جبکہ پرائس لسٹ میں قیمت کم مقرر کی گئی ہے، پھل فروش۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل
شہری انتظامیہ نے روزے داروں کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، شہر بھر میں پھل غیرسرکاری نرخ پر فروخت کیے جارہے ہیں۔
شہری انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر پھل فروخت کرانے اور سرکاری نرخنامے کی پاسداری یقینی بنانے میں تاحال ناکام ہے، شہر کے مختلف بازاروں میں پھل بدستور مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں، کیلے کی قیمت 160روپے درجن کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔
شہر کے مختلف بازاروں میں خربوزہ درجہ اول 80روپے درجہ دوم 60روپے فروخت ہورہا ہے، فروٹ منڈی میں 50سے 70روپے کلو تھوک قیمت کے باوجود آم 120سے 150 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے، سیب گولڈن 200روپے کلو، نیوزی لینڈ کا سیب 350 روپے کلو جبکہ چائنا کا سیب 250روپے کلو قیمت پر فروخت ہورہا ہے، گراں فروشوں نے پیپتے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا،رمضان سے قبل 40سے 50روپے کلو فروخت ہونے والا پپیتا بھی اب 80روپے کلو قیمت پرفروخت ہورہا ہے، گرما رمضان سے قبل 50روپے کلو تک فروخت ہورہا تھا جو اب 80سے 100روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔ آڑو کی قیمت 150سے بڑھ کر 200روپے کلو ہوگئی ہے، آلوچے 250روپے کلو، خوبانی 200روپے کلو فروخت کی جارہی ہے، چیکو کی قیمت بھی بڑھادی گئی ہے، رمضان سے قبل 60سے 70روپے کلو فروخت ہونے والا چیکو بھی اب 100روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں 80فیصد سے زائد ٹھیلوں پر سرکاری پرائس لسٹ موجود نہیں جن ٹھیلوں پر پرائس لسٹ موجود بھی ہے وہ اس کے مطابق پھل فروخت نہیں کررہے جبکہ پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں پھل مہنگے فروخت ہورہے ہیں جبکہ پرائس لسٹ میں قیمت کم مقرر کی گئی ہے۔