پی ایس او رمضان میں پٹرول سستا بیچے گا

آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس اورآلٹران پریمیم مقررہ نرخوں سے کم پرفروخت کیے جائیں گے

آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس اورآلٹران پریمیم مقررہ نرخوں سے کم پرفروخت کیے جائیں گے۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کے صارفین کیلیے آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس اور آلٹران پریمیم پٹرول کے رعایتی نرخوں کا اعلان کردیا ہے۔


پی ایس او نے ماہ رمضان کے دوران فیول کے خصوصی نرخوں کے اعلان کے ذریعے خود کو صارف دوست کمپنی میں ڈھالنے کے سفر میں اہم پیش رفت کی ہے، پاکستان بھر میں موجود پی ایس او فیول اسٹیشنز رمضان المبارک کے دوران متعین کردہ نرخوں سے کم پرپٹرول فروخت کرینگے۔

واضح رہے کہ یہ قدم پی ایس او کی جانب سے ابتدا سے ہی خود کو صارف دوست کمپنی میں ڈھالنے کے سفر میں اہم پیش رفت ہے جس کا آغاز صارفین کیلیے بہترین فیول کی فراہمی کے تجربے سے ہوا تھا۔
Load Next Story