حصص مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ 498 پوائنٹس گر گئے
رمضان کے پہلے تجارتی سیشن میں بڑے پیمانے پرسرمائے کاانخلا، انڈیکس 595 پوائنٹس تک نیچے آکرمعمولی بہتر۔
انڈیکس52139ہوگیا،بیشترکمپنیوں کی قیمتیں کم، سرمایہ کاروں کو66.7ارب کا نقصان،کاروباربھی آدھارہ گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں محدود ہوگئیں۔
گزشتہ روز پہلے دن ہی بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلا کی وجہ سے مندی کا رحجان غالب رہا جس سے انڈیکس کی52600، 52500، 52400، 52300 اور52200 پوائنٹس کی5 حدیں بیک وقت گرگئیں، مندی کی وجہ سے 68.80 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے66 ارب72 کروڑ95 لاکھ63 ہزار366 روپے ڈوب گئے۔
دوسری جانب ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کی آمد سے ہی مارکیٹ میں حاضری کم ہونے سے سرگرمیاں بھی محدود ہوگئی ہیں اور یہ سلسلہ پورے مہینے جاری رہے گا، پیر کاروبار کے آغاز سے ہی فروخت کے بڑھتے ہوئے رحجان کی وجہ سے مندی کی شدت ایک موقع پر595.30 پوائنٹس کی کمی تک جاپہنچی تھی لیکن اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پربڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں نے مندی کی شدت میں کمی کی۔
ادھر کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس497.97 پوائنٹس کی کمی سے 52138.90 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 305.35 پوائنٹس کی کمی سے27641.29 ، کے ایم آئی 30 انڈیکس632.34 پوائنٹس کی کمی سے 90015.85 اورپی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس127.32 پوائنٹس کی کمی سے25372.25 ہوگیا۔
واضح رہے کہ کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت52.96 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر20 کروڑ30 لاکھ79 ہزار 780 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار375 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں105 کے بھاؤ میں اضافہ، 258 کے داموں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔