فروری میں دس بھارتی فلمیں سینمائوں کی زینت بنیں گی
’’مڈ نائٹ چلڈرن‘‘ اور ’’وش روپ‘‘ متنازعہ فلمیں ہیں جن کے بارے میں سنجیدہ حلقوں میں مختلف آراء پائی جارہی ہیں۔
’’مرڈر تھری‘‘ میں رندیپ ہوڈا ‘ آدیتہ راؤ اور پاکستانی اداکارہ سارہ لورین مرکزی کردار کر رہی ہیں۔ فوٹو: فائل
لاہور:
ماہ فروری میں دس بھارتی فلمیں سینمائوں کی زینت بنیں گیں۔
یکم فروری کو چھ فلمیں ''لسٹن عمایا'' ' ''ڈیوڈ'' ' ''راک دا شادی''' ''مائی'' '''مڈ نائٹ چلڈرن'' اور '' وش روپ'' ریلیز ہونگی۔ جن میں ''ڈیوڈ'' ' ''مڈ نائٹ چلڈرن'' اور ''وش روپ'' فلمیں توجہ کا مرکز بنیں گئیں۔
ان میں''ڈیوڈ'' میں نیل نتن مکیش'وکرم ' تبو ' لارادتہ ' ایشا شیروانی جب کہ ''وش روپ'' کمل ہاسن'پوجا کمار'شکھیر کپور'راہول بوس' زرینہ وہاب اور ''مڈ نائٹ چلڈرن''سوہا علی خان ' شریا شرن' انوپم کھیر' شبانہ اعظمی' راہول بوس' سہانا گوسوامی'سیما بسواس نمایاں کردار کر رہے ہیں۔ ''مڈ نائٹ چلڈرن'' اور ''وش روپ'' متنازعہ فلمیں ہیں جن کے بارے میں سنجیدہ حلقوں میں مختلف آراء پائی جارہی ہیں۔
آٹھ فروری کو اکشے کمار ' منوج باجپائی اور کاجل اگروال کی فلم ''سپشل 26'' اور مہیش بھٹ کی ''مرڈر تھری'' ریلیز ہورہی ہیں ۔ ''مرڈر تھری'' میں رندیپ ہوڈا ' آدیتہ رائو اور پاکستانی اداکارہ سارہ لورین مرکزی کردار کر رہی ہیں جب کہ ''سپشل 26'' میں اکشے کمار کی آواز میں ایک گانا بھی شامل ہے جو انھی پرفلمایا گیا ہے۔ ماہ رواں کی پندرہ تاریخ کو صرف ایک فلم ''جتن بھائی کی لواسٹوری'' ریلیز ہوگی جس میں مرکزی کردار ویوک اوبرائے اور نہیا شرما نے ادا کیے ہیں۔
ویوک اوبرائے کی سال رواں کی یہ پہلی فلم ہے جب کہ اس سے قبل پچھلے سال ''قسمت لو پیسہ دلی'' ریلیز ہوئی تھی جو کوئی کارنامہ سرانجام نہ دے سکی جب کہ اس لوسٹوری فلم کی بھی کوئی اچھی رپورٹ نہیں آرہی حالانکہ اس کا ایک گانا مختلف میوزک چارٹس سے پسند کیا جارہا ہے۔