کراچی قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے تاجرمحمد عرفان دم توڑ گئے
محمد عرفان کو 24 جنوری کو عبداللہ کالج کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔
محمد عرفان کو چند روز قبل نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ فوٹو : فائل
نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد عرفان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد عرفان کو 24 جنوری کو عبداللہ کالج کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا ، گولی ان کے چہرے پر لگی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے ، انھیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انھیں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا ۔
گزشتہ روز ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث انھیں وینٹی لینٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کچھ ڈاکٹروں نے مزید 24 گھنٹے میں حالت میں بہتری کی امید دلائی تھی تاہم اتوار اور پیر کی درمیانی شب وہ دم توڑ گئے۔
واضح رہے کہ اتوار کی صبح بھی غلط فہمی کی بنا پر محمد عرفان کے انتقال کی خبر پھیل گئی تھی ۔