چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں آرتھر نے پلیئرز کا حوصلہ بڑھادیا
کوچ نے کھلاڑیوں کو حکمت عملی سے آگاہی دی، بھرپور مشقوں کاسلسلہ بھی جاری
کوچ نے کھلاڑیوں کو حکمت عملی سے آگاہی دی ، بھرپور مشقوں کاسلسلہ بھی جاری۔ فوٹو: اے ایف پی
PESHAWAR:
بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میچ کی تیاریوں میں مصروف قومی کرکٹرز کا ہیڈکوچ مکی آرتھر نے حوصلہ بڑھا دیا۔
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز توجمعرات سے ہورہا ہے لیکن پاکستان کا پہلا میچ 4جون کو بھارت سے شیڈول ہے، اس اہم مقابلے کی تیاریوں میں مصروف قومی کرکٹرز کی ٹریننگ شروع ہوئی تو ہیڈکوچ مکی آرتھر نے حوصلہ بڑھا دیا، انھوں نے مختصر لیکچر میں کھلاڑیوں کو حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے نیچرل کھیل پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے، بعد ازاں بھرپور مشقوں کا سلسلہ بھی جاری رہا، فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن نے سلپ کیچز کی پریکٹس کروائی، 2نیٹس میں پیسرز اور ایک میں سپنرز ٹاپ آرڈر کو پریکٹس کرواتے رہے، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی خصوصی توجہ کا مرکز اوپنرز بنے، گھٹنے کی انجری کے بعد فٹنس کی بحالی کیلیے کوشاں وہاب ریاض نے بولنگ شروع کردی انھوں نے قبل ازیں فزیو شان ہیز کی معاونت سے جم سیشن بھی کیا۔
سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے،کسی بھی ملک کی شرٹ زیب تن کرنے والے کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرے، پاک بھارت میچ میں بھی دونوں ٹیمیں جان ماریںگی، ایک پروفیشنل کرکٹر کے طور پر ہمیں ہر مقابلے میں پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرنا ہوگی، بھارت کیخلاف میچ کا بھی کوئی اضافی دباؤ لینے کے بجائے اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ میری اپنی فٹنس اور فارم بھی اچھی ہے، صرف ایک میچ ہی نہیں بلکہ پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔
بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کے ٹرمپ کارڈ کے سوال پر اظہرعلی نے کہا کہ کسی ایک کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن بابر اعظم گزشتہ سال سے ہی مسلسل رنز بنارہے ہیں،دیگر نوجوان کرکٹرز میں بھی بڑی صلاحیت ہے،فتح کیلیے ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کو کارکردگی دکھانے کیلیے تیار رہنا ہوگا۔
علاوہ ازیں ایک سوال کے جواب میں اظہر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز میں بڑے اسکور ہوئے ہیں تاہم میچ کے روز کنڈیشنز اہم کردار ادا کرینگی، انگلینڈ میں مطلع ابر آلود اور ہوا میں نمی ہوتو بولرز مشکلات پیدا کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔