اداکاراؤں کے لیے آگے بڑھنے کا سازگار وقت ہے منیشا

آج فلموں کے لیے بہترین موضوعات کا انتخاب ہورہاہے جس کی پہلے کبھی توقع نہیں تھی، اداکارہ

آج فلموں کے لیے بہترین موضوعات کا انتخاب ہورہاہے جس کی پہلے کبھی توقع نہیں تھی، اداکارہ۔فوٹو؛ فائل

بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ اداکاراؤں کے لیے فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کا یہ سازگار وقت ہے۔


بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ منیشا کوئرالہ نے اپنی نئی فلم'' ڈیئر مایا'' کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں فلموں کے لیے بہترین موضوعات کا انتخاب کیا جارہا ہے جس کی پہلے کبھی توقع نہیں کی گئی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ اس حوالے سے فلمسازوں کو اپنا نظریہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ فلم'' ڈیئر مایا'' کی ہدایات سنینا بھٹنگر نے دی ہے، یہ فلم 2 جون کو ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story