نیپرا کا کراچی میں بجلی کی متواتر ٹرپنگ اور لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا نوٹس
ماہرین کی ٹیم تشکیل، کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ اتھارٹی میں جمع کروائے گی
میڈ یا رپورٹس اور عوام کی شکایات پر اقدام ، ماہرین کی رپورٹس ملنے کے بعدکے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کی جائے گی، اعلامیہ۔ فوٹو؛ فائل
نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافے اور بجلی کی متواتر ٹرپنگ کا نوٹس لے لیا تاہم نیپرا نے اپنے ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے جو کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ اتھارٹی کو جمع کروائے گی۔
نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نیپرا نے کراچی میں بجلی کے بدترین صورتحال کے بارے میں میڈیا رپورٹس اور عوام کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کی کارکردگی کاجائزہ لینے کافیصلہ کیا ہے جبکہ نیپرا نے اپنے ماہرین پرمشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے جو کے الیکٹرک کے زیرانتظام مختلف علاقو ںمیںسحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کے دورانئے اور کے الیکڑک کی موجودہ پیداواری صلاحیت کا جائزہ لے گی۔
نیپرا کے ماہرین کی ٹیم کے الیکٹرک کے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی متواتر ٹرپنگ، کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری کے منصوبے اور بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے گی۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا کی ٹیمیں کے الیکٹرک کے صارفین سے بھی ان کی رائے لے گی اورقانونی کارروائی کے لیے اپنی رپورٹ اتھارٹی کو جمع کروائے گی، ماہرین کی جانب سے رپورٹس ملنے کے بعد نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرے گی۔