غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار 4 افراد جاں بحق
جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی ، بجلی کی بندش کیخلاف اہل علاقہ کا شدید احتجاج، لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل
ملک کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی بند رہی، لاہور سے جانے والی11 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فوٹو: فائل
ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کررکھی ہے جس کے باعث جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی سے عورت سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جیکب آبادمیں قیامت خیزگرمی کے باوجود بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، گڑھی سبایو میں ایک عورت، قادری دربار سے ایک ملنگ سری کی لاش ملی ہے، عطر بھنگر کا رہائشی 45 سالہ اللہ رکھیو اور جعفرآباد محلہ میں غلام قادر بھی گرمی کی وجہ سے دم توڑ گئے شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف جعفرآباد محلہ کے مکینوں نے قومی شاہراہ پر شکار پور ناکہ کے قریب جبکہ مسلم لیگ ق کے ظفر مغل کی قیادت میں اہل محلہ نے ٹاور روڈ پر ٹائر جلاکر سیپکو کیخلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد،ہزارہ،کوہاٹ ڈویژن،اسلام آباد اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، پنجاب کے بالائی علاقوں میں منگل کی شام سے ہونیوالی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور میں بارش کے باعث11کے وی کے 25 فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے شہر کے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے، ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیاگیا، ابوظہبی سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 264 کو ملتان میں اتار لیا گیا اور لاہور سے جانیوالی 11 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ ائیر پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ موسم کی بحالی کے فورا بعد فلائٹ آپریشن شیڈول کے مطابق بحال کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک سے بڑھا کر ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مزید اضافہ کے بعد ایک لاکھ 95 ہزار کیوسک ہو گئی ہے۔