جماعت اسلامی محمد عربیؐ کا نظام نافذ کریگی سراج الحق
مغرب نے امت مسلمہ کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کی،سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب
مغرب نے امت مسلمہ کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کی،سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب.، فوٹو : پی پی آئی/فائل
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں شکست غلامان امریکا کا مقدر ہو گی اور ہم ملک میں محمد عربیؐ کا نظام نافذ کریں گے۔
محمد عربیؐ کے نظام ہی کے ذریعے ملک میں امن ، خوشحالی ، سکون اور مشکلات سے چھٹکارہ مل سکتا ہے وہ جماعت اسلامی زون اختر کالونی کے تحت سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر حافظ عبد الواحد شیخ ، ظہور جدون ، عنایت اللہ ، غیاث الدین عباسی اور رانا جاوید بھی موجود تھے،سراج الحق نے کہا کہ مغرب نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی، مسلمانوں کا اتحاد ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہے۔
امریکی ہمارے جغرافیے اور ثقافت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اس مقصد کے لیے مغرب کی 3 ہزارسے زائد غیرسرکاری تنظیمیں خطے میں کام کررہی ہیں جن میں 300 سے زائد ریٹائرڈ امریکی افسر بھی کام کرتے ہیں، موجودہ حکومت نے بھی اپنے5 سالہ دور حکومت میں مشرف کی پالیسیوں پرعمل کیا،مہنگائی ، بیروزگاری اور کرپشن عام ہے حکمرانوں نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے،جماعت اسلامی ہی اس ملک کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے اور محمد عربیؐ کا نظام نافذ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔