مصر دوسرے روز بھی ہنگامےمزید6 ہلاک400زخمی

مشتعل اہلکاروں نے وزیرداخلہ کواپنے 2ساتھیوں کی نمازجنازہ میں شرکت سے روک دیا

قاہرہ میں احتجاج کے دوران مظاہرین پولیس کی شیلنگ سے بچ کر بھاگ رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

مصرمیں ایک مقامی فٹ بال کلب کے21 شائقین کو فٹ بال میچ کے دورانلڑائی کے دوران 74افرادکی ہلاکت کے جرم میں سزائے موت سنائے جانے پر شروع ہونے والے ہنگامے اتوار کو دوسرے روزبھی جاری رہے جن میں مزیدکم ازکم6 افرادہلاک اور400سے زائدزخمی ہوگئے۔

ادھرقاہرہ میں مشتعل پولیس اہلکاروں نے وزیرداخلہ محمدابراہیم کو ہنگاموں کے دوران ہلاک ہونیوالے دوپولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ میں شرکت سے روک دیا۔




دریں اثنا صدر مرسی نے 3 صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فریقین کو مذاکرات کی دعوت دی۔

Recommended Stories

Load Next Story