فیصل آباد ایئر پورٹ پر مسافر سے7 کلو ہیروئن برآمد
ملزم خالد گجرات کا رہائشی ہے، منشیات بریف کیس کی نچلی تہہ میں چھپا رکھی تھی
گرفتار ملزم کا تعلق ڈرگ مافیا کے کسی بین الاقوامی گروہ سے ہے،مقدمہ درج کرلیا گیا فوٹو: فائل
SWAT:
فیصل آباد ایئر پورٹ سے منشیات کی کھیپ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
ابوظہبی جانے والی پرواز PK295 کے مسافر خالد منصور کے اٹیچی کیس سے7 کلو کے لگ بھگ ہیروئن برآمدکرکے اے این ایف نے تفتیش شروع کردی۔ مسافر کے سامان کی ڈپارچر لائونج میں وڈیو اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے اہلکار نے مشکوک سامان کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ اے این ایف نے اٹیچی کیس میں بند سامان کی تلاشی لی۔
ابتدائی طورپر منشیات کا پتہ نہ چل سکا بعدازاں باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تو اٹیچی کیس کی نچلی تہہ سے منسلک ریکسین پیک میں ٹیپ لگے شاپر سے اعلیٰ قسم کی ہیروئن برآمد ہوئی ۔