فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے اجے دیوگن

 ازدواجی زندگی سے بے حد مطمئن، کاجل، بچوں کے ہمراہ پرسکون زندگی گزار رہا ہوں، اداکار

 ازدواجی زندگی سے بے حد مطمئن، کاجل، بچوں کے ہمراہ پرسکون زندگی گزار رہا ہوں، اداکار۔ فوٹو؛ فائل

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہاہے کہ انھیں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ انھیں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، وہ جب بھی کسی فلم کی عکسبندی سے فارغ ہوتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی فیملی کو وقت دیں کیونکہ ان کی فیملی ان کی اولین ترجیع ہے۔


اجے دیوگن نے کہا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی سے بے حد خوش اور مطمئن ہیں اور اہلیہ اداکارہ کاجل ، بچوں کے ہمراہ پرسکون زندگی بسر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار کی نئی فلم بادشاہو ہے جو آئندہ سال کے آغاز پر ریلیز ہو گی۔
Load Next Story