شہر کی 100سے زائد سڑکیں اسٹریٹ لائٹس سے محروم
کہیں اسٹریٹ لائٹس نصب نہیں اگر نصب ہیں توروشن نہیں کی جاتیں، بعض مقامات پر لائٹس خراب پڑی ہیں
اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے ٹریفک حادثات بڑھ گئے،اسٹریٹ لائٹس روشن کرنے کے انتظامات کیے جائیں، شہری۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل
شہر کی 100 سے زائد سڑکیں اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں۔
شہر کی سڑکیں اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوبی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات بڑھ رہے ہیں،6 اضلاع پر مشتمل شہر کی 100 سے زائد سڑکیں اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں، شہر کے مضافاتی علاقے رات کے وقت اکثر اندھیرے میں ڈوبے نظرآتے ہیں، لیاری میں رات کے وقت صورتحال سنگین ہوجاتی ہے۔
لیاری کے مختلف علاقوں آگرہ تاج کالونی، بغدادی، سنگولین، پرانا حاجی کیمپ، ہنگورآباد، موسی لین، شاہ بیگ لین، بہار کالونی، رانگی واڑہ کے علاقے اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں ان علاقوں میں بعض مقامات پر اسٹریٹ لائٹس نصب نہیں اگر کہیں نصب ہیں توروشن نہیں کی جاتیں، بعض مقامات پر اسٹریٹ لائٹس مہینوں سے خراب پڑی ہیں ان کو تبدیل نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب شیرشاہ، لیبر اسکوائر، پٹھان کالونی، میٹروول، پاک کالونی، پرانا گولیمار، جہاں آباد، قصبہ کالونی، اسلامیہ کالونی ، پیرآباد، بلوچ گوٹھ، داتا نگر، مجاہدآباد، فرنٹیئر کالونی غازی آباد، مومن آباد، مدینہ کالونی کے بیشتر مقامات اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں ان علاقوں کے مکینوں نے کہا ہے کہ شہر بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں ان حالات میں اسٹریٹ لائٹس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کیونکہ سڑکیں کھدی پڑی ہیں اور اندھیرے میں گاڑیاں گہرے کھڈ میں گرسکتی ہیں، گلشن غازی، چشتی نگر، جناح کالونی، سعیدآباد، گلشن غازی، اتحاد ٹائون، یوسف گوٹھ ، معمار آباد کے علاقوں میں بھی اسٹریٹ لائٹس موجود نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے، موٹرسائیکل سوار اکثر گڑھے میں گرجاتے ہیں جبکہ کیماڑی، بابا بھٹ، مچھرکالونی، بھٹہ ولیج، گلشن سکندر کے علاقے بھی اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں، سنگر چورنگی سے براستہ باغ کورنگی جانے والی سڑک خصوصا طویل پل پر اسٹریٹ لائٹس روشن نہیں جاتی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو گاڑیاں چلانے میں انتہائی مشکلات پیش آتی ہیں، اس پل پر خوفناک حادثات کا بھی خطرہ رہتا ہے۔
تاہم شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم شاہراہ پر فوری طورپر اسٹریٹ لائٹس کا بندوبست کیا جائے۔ اعظم بستی، شیریں جناح کالونی، نارتھ کراچی، نیوکراچی، قیوم آباد سے بلوچ کالونی جانے والی ایکسپریس وے کے بیشتر مقامات پر اسٹریٹ لائٹس روشن نہیں کی جاتی ہیں اس سڑک پر غلط سمت سے بھی ٹریفک آرہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، شہر کے پسماندہ علاقے منگھوپیر کے بھی بیشتر علاقے اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں، منگھوپیر جو تقریبا پچیس سے زائد گوٹھوں پر مشتمل ہے اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے یہ گوٹھ اندھیرے میں ڈوبے رہتے ہیں ان علاقوں میں آئے دن ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں،ان علاقوں کے مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منگھوپیر کے گوٹھوں میں فوری طور پر اسٹریٹ لائٹس کا بندوبست کیا جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔