پی آئی اے کی 25 پروازیں منسوخ مسافر پریشان کا شکار

قومی ایئرلائن کوحج فلائٹس کوآپریٹ کرنے کیلیے مزید طیاروںکی ضرورت ہے۔

اگر فوری مزید طیاروں کو بندوبست نہ کیا گیا تو حج آپریشن کے بھی متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

طیاروں کی کمی کے باعث پی آئی اے کا اندرون وبیرون ملک کافضائی آپریشن بدنظمی کا شکار ہوگیا۔


پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے فضائی آپریشن کو فعال کرنے کے لیے مزید طیارے لیز پر حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے پہلے مرحلے میں دو اے 320 طیارے لیز پر حاصل کیے جا رہے ہیں جن کی پاکستان آمد جولائی کے آخر میں متوقع ہے جبکہ پی آئی اے کے پاس حج فلائٹس کوآپریٹ کرنے کے لیے مزید طیاروں کی ضرورت ہے اور اگر فوری مزید طیاروں کو بندوبست نہ کیا گیا تو حج آپریشن کے بھی متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔
Load Next Story