اردو زبان میں کیس نہ سننے پرسندھ ہائی کورٹ کے خلاف درخواست دائر
انگریزی زبان میں کارروائی جاری رکھنے پر ان عدالتوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، شہری
انگریزی زبان میں کارروائی جاری رکھنے پر ان عدالتوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، شہری۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ ومیرپورخاص ڈسٹرکٹ عدلیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔
گلبرگ ٹاؤن میرپور خاص کے شہری امان اللہ سومرو نے موقف اختیار کیا کہ وہ کم تعلیم یافتہ ہونے کے باعث انگریزی زبان نہیں سمجھتے تاہم عدالتوں کوحکم دیا جائے کہ انکے مقدمات کی کارروائی اردو زبان میں کی جائے جبکہ انگریزی زبان میں کارروائی جاری رکھنے پر ان عدالتوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے کیونکہ سپریم کورٹ نے عدالتوں کو کارروائی اردوزبان میں کرنے کاحکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ درخواست میں سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے دوججز، رجسٹرار ہائیکورٹ، میرپورخاص کے ججزسمیت آٹھ افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔