ٹریفک حادثات اور ٹرین سے کٹ کر3افراد ہلاک2زخمی

لانڈھی اورجمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹرین کی ٹکر سے 40سالہ محمد ارشاد ہلاک.

فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور ٹرین سے کٹ کر 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

، تفصیلات کے مطابق لانڈھی اور جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے درمیان ظفر ٹاؤن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 40 سالہ محمد ارشاد ولد خان زمان ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی ، لانڈھی ریلوے پولیس کے تفتیشی افسر اے ایس آئی مختار نے بتایا کہ ملیر 15پولیس کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ریلوے لائن پر ایک لاش پڑی ہے جس پر وہ جائے وقوع پر پہنچے تو لاش پڑی تھی .




انھوں نے بتایا کہ متوفی کا آبائی تعلق ابیٹ آباد سے تھا جبکہ وہ گلشن اقبال بلاک 10-A میں واقع ہوٹل میں ویٹر کا کام کرتا تھا ، متوفی شادی شدہ اور لانڈھی کا رہائشی تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ، میمن گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے سائیکل سوار 18 سالہ نصیر خان ہلاک ہوگیا جس کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچائی .

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرالر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے،متوفی ملیر آسو گوٹھ کا رہائشی تھا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ، فیریئر کے علاقے کینٹ ریلوے اسٹیشن ڈبلیو ۔ 30 منی بس کے آخری اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 30 سالہ آصف ہلاک جبکہ 25 سالہ محمد علی زخمی ہوگیا ہلاک و زخمی کو جناح اسپتال لایا گیا ۔
Load Next Story