فیڈرل بی ایریا بلاک5میں کئی سال سے پانی بند واٹر بورڈ مکینوں کا پانی بیچنے لگا
مکین پانی کو ترس گئے،عملہ پانی فیکٹریوں ، سروس اسٹیشنز ، کچی آبادیوں اور بھینسوں کے باڑوں کو فراہم کرنے میں مصروف.
مکینوں کی درخواستوں پر شنوائی نہیں، اعلیٰ افسر حصہ ملنے پر مطمئن ،علاقہ انچارج نے ذمے داری اعلیٰ افسران پر ڈال دی فوٹو : فائل
گلبرگ میں موسیٰ کالونی سے آنے والی لائن کا پانی واٹر بورڈ حکام کی جانب فروخت کیے جانے کے باعث پانی کا بل جمع کرانے والے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔
مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ واٹر بورڈ کا عملہ لائن کا پانی فیکٹریوں ، سروس اسٹیشنز ، کچی آبادیوں اور بھینسوں کے باڑوں کو غیر قانونی کنکشن کے ذریعے فراہم کر رہا ہے،واٹر بورڈ کے حکام مکینوں کو پانی فراہم کرنے میں ایک دوسرے پر ذمے داری ڈال کر اپنی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں مکان نمبر R-150 سے R-169 تک پانی کی سپلائی گزشتہ کئی سال سے معطل ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین مہنگے داموں واٹر ٹینکر خرید کر پانی حاصل کررہے ہیں۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ ہر ماہ پانی کا بل باقاعدگی سے جمع کرنے کے باوجود واٹر بورڈ کا کرپٹ عملہ موسیٰ کالونی سے آنے والی لائن کا پانی فیکٹریوں ، سروس اسٹیشنز ، کچی آبادیوں اور بھینسوں کے باڑوں کو غیر قانونی کنکشن کے ذریعے فراہم کر رہا ہے جس کی مبینہ طور پر بھاری قیمت وصول کی جاتی ہے جبکہ وہ مکین جو اس پانی کے حق دار ہیں انھیں گزشتہ کئی سال سے پانی سے محروم رکھا جارہا ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے بااختیار افسران تک کئی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔
تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فروخت کیے جانے والے پانی میں ان کا بھی حصہ ہوتا ہے، مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ واٹر بورڈ کے علاقائی ذمے دار افسر کی عدم دلچسپی اور لاپروائی کے باعث پورا علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گیا ہے جبکہ واٹر سپلائی کے علاقہ انچارج عارف ستار کو بھی کئی بار اپنی پریشانی سے آگاہ کیا گیا تاہم وہ بھی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور تمام ذمے داری اعلیٰ افسران پر ڈال دی کہ وہ کچھ نہیں کر رہے تو میں کیا کرسکتا ہوں،گلبرگ بلاک 5 کے مکینوں نے واٹر بورڈ کے ایم ڈی مصباح فرید الدین سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔