روس کا آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
4600میل فی گھنٹہ رفتار کا حامل زرقون کروزمیزائل کسی بھی طیارہ بردارجہازکوتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، رپورٹ
آئندہ سال روسی فوج کے حوالے کیاجائے گا،امریکی میزائل ڈیفنس کے خلاف اہم کامیابی ہے،حکام۔ فوٹو؛ فائل
روس نے نہ رکنے والے آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز زرقون کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل4600 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پروازکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے آواز کی رفتار سے5گنا تیز زرقون کروز میزائل کاکا میاب تجربہ کرلیا، آواز کی رفتار سے5 گنا تیز سفر کرنے والا زرقون کروز میزائل کسی بھی طیارہ بردار جہاز کو ایک ہی وار میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سے پہلے اس میزائل کے 4تجربات کیے گئے۔
روسی حکام کے مطابق زرقون میزائل2018تک روسی فوج کے حوالے کردیاجائیگا، دفاعی تجزیہ کار اس کو امریکی میزائل ڈیفنس کے خلاف اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں، ادھر امریکی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ میزائل کسی بھی میزائل کے دفاعی نظام کوتوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔