نئی فلم جمود توڑنے میں کامیاب ہوگی شفقت چیمہ
ٹائیٹل سانگ ’’بابلا وے‘‘ فلم بینوں کی توجہ کامرکز بنے گا، ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔
ٹائیٹل سانگ ’’بابلا وے‘‘ فلم بینوں کی توجہ کامرکز بنے گا، ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو : فائل
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکارشفقت چیمہ نے کہا کہ ان کی نئی فلم ، انڈسٹری پرچھائے جمود کو توڑنے میں کامیاب ہوگی۔
فلم کی کہانی اور اس کا ٹائیٹل سانگ ''بابلا وے'' فلم بینوں کی توجہ کامرکز بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار شفقت چیمہ نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی معاشرتی رسموں کے گرد گھومتی ہے اوراس حوالے سے یہ ایک منفرد اوراہم موضوع ہے۔ ہم نے فلم کی عکسبندی کے لیے خاصی محنت کی ہے اورپوری ٹیم نے کوشش کی ہے کہ اپنی اس فلم کے ذریعے سینما گھروں سے دور ہوجانیوالی فیملیز کو دوبارہ سینما گھروں تک لایا جائے گا۔
فلم میں انٹرٹین کرنے کے لیے بہت کچھ شامل کیا گیا ہے جس کے بارے میں فی الحال تمام معلومات دینے کی اجازت نہیں ہے ۔ البتہ اتنا ضرور بتا سکتا ہوں کہ یہ ایک مکمل فیملی اورینٹڈ فلم ہے اوراس کو دیکھ کرجہاں ہمیں معاشرے کوسدھارنے کے لیے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے لگا وہیں لوگ خوب لطف اندوز بھی ہونگے۔