اسپینش لیگ میسی اور رونالڈو نے گولز کی برسات کردی
بارسلوناکے اسٹارمسلسل11 لالیگا میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
میڈرڈ:بارسلونا کے ارجنٹائنی فارورڈ لیونل میسی اسپینش لیگ میچ کے دوران گول کررہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی
اسپینش لیگ میں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو نے گولز کی برسات کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو فتوحات سے ہمکنار کردیا۔
میسی کے 4 گول کی بدولت بارسلونا نے اساسونا کو 5-1 سے مات دی، رئیل میڈرڈ کی گیٹافے پر 4-0 کی فتح میں رونالڈو کی ہیٹ ٹرک شامل رہی، ادھر ایتھلیٹک بلبائو نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو 3-0 سے پچھاڑ دیا۔ ایلیٹکو پوائنٹس ٹیبل پر دو روایتی حریفوں بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کے درمیان موجود ہے، اس کی شکست سے بارسلونا نے اپنی ٹاپ پوزیشن کو 11 پوائنٹس کی برتری سے مضبوط بنالیا۔
تیسرے نمبر پر رئیل میڈرڈ نے کا اپنی ٹائون حریف ایلیٹکو سے صرف 4 پوائنٹس کا فاصلہ باقی رہ گیا ہے۔ بارسلونا اور رئیل میڈرڈ میں سیمی فائنل ہوگا۔ ایٹلیٹکو کے خلاف ایتھلیٹک کے مائیکل سان جوز، مارکیل سوسیٹ اور باسکوئیس نے گول کیے۔ اس سے پہلے کھیلے گئے مقابلے میں میسی نے مسلسل 11 لالیگا میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
انھوں نے اوساسونا کے خلاف مقابلے میں 4 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنے سیزن میں مجموعی گولز کی تعداد 33 کرلی جوکرسٹیانو رونالڈو سے 12 زیادہ ہیں۔ گیٹافے کے خلاف میچ میں رئیل میڈرڈ کی جانب سے پہلاگول سرگیو راموس نے کیا، اس کے بعد رونالڈو نے اپنے تینوں گول صرف 10 منٹ کے دوران کیے۔ دیگر مقابلوں میں مالاگا نے مالورسا کو 3-2 اور رائیو والیکانو نے ریئل بیٹس کو 3-0 سے قابو کیا۔