2 دہشت گردگروہ پنجاب اور سند ھ میں داخل ہوگئے محکمہ داخلہ

کسی بھی وقت بڑی کارروائی کر سکتے ہیں ،سیکیورٹی انتظامات موثرکیے جائیں

کسی بھی وقت دہشت گردی کی کوئی بڑی کاروائی کر سکتے ہیں اس سلسلے میں سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں ۔

وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کی طرف سے ایک بار پھر جاری مراسلے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام پولیس افسران کو آگاہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے2 گروہ پنجاب اور سند ھ میں داخل ہو چکے ہیں۔

جو کسی بھی وقت دہشت گردی کی کوئی بڑی کاروائی کر سکتے ہیں اس سلسلے میں سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں ۔




ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اورسندھ میں8خود کش بمبار دو گروپوں کی شکل میں کراچی اور لاہور کے نواحی علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ یہ اطلاعات دہشت گردوں کے ایک گروہ کے لیڈر کے میران شاہ سے اپنے ساتھی دہشت گردوں کے ٹیلی فونک رابطوں کی ریکارڈنگ سے ٹریس کی گئیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story