انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے حق میں ہوںطاہرالقادری

سرائیکی پارٹی کے صدر تاج محمد لنگاہ کی ملاقات، جمہوری جدوجہد میں حمایت کا یقین دلایا

فوٹو: فائل

پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر تاج محمد لنگاہ نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مقصود لنگاہ اور ڈاکٹر رحیق عباسی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ ایسی سیاسی پارٹیاں جو ملکی استحکام وبقا کی جنگ لڑ رہی ہیں ان سب کو اکٹھا ہونا ہو گا تاکہ اجتماعیت پیدا ہو۔ انھوں نے کہاکہ افغانستان کے 20، انڈیا کے 47 اور جرمنی کے 12صوبے ہیں۔


انتظامی بنیادوں پر پاکستان میں نئے صوبوں کے حق میں ہوں مگر نئے صوبوں کے قیام پر سیاست کرنے کی بجائے وہاں کے عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے کہ وہ نیا صوبہ چاہتے ہیں یا نہیں۔



جاگیرداریت کے خاتمے کے بغیر حقیقی جمہوریت کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی، انھوں نے تاج محمد لنگاہ سے کہا کہ وہ اپنی قیادت میں دیگر مثبت سوچ کی حامل محب وطن سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں اور انھیں دعوت دیں کہ وہ تبدیلی کے ایجنڈے کا ساتھ دیں۔ تاج محمد لنگاہ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو موجودہ انتخابی نظام کیخلاف جمہوری جدوجہد میں حمایت کا یقین دلایا۔

Recommended Stories

Load Next Story